”شہباز شریف کے بعد خواجہ سعد رفیق کی باری آ گئی“ ایسا کام ہو گیا کہ مریم نواز تو کیا نواز شریف کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی

”شہباز شریف کے بعد خواجہ سعد رفیق کی باری آ گئی“ ایسا کام ہو گیا کہ مریم نواز ...
”شہباز شریف کے بعد خواجہ سعد رفیق کی باری آ گئی“ ایسا کام ہو گیا کہ مریم نواز تو کیا نواز شریف کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آشیانہ اقبال سکینڈل میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور اب خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ دونوں کو  16 اکتوبر کو طلب بھی کر لیا گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی چینل”دنیانیوز“ کے مطابق آشیانہ اقبال  سکینڈل میں ایک اوربڑی پیش رفت ہو گئی ہے،شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا،کہا جا رہا ہے کہ پیراگون سٹی آشیانہ ہاو سنگ اسکیم کی بینیفشری ہے۔

واضح رہے نیب لاہور میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد خواجہ برادران کے نام بھی نیب نے پروانہ جاری کیا تھا انہیں 16 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے ،نیب لاہور کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کوپیراگون ہاو سنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -