وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟ آپ بھی جانئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ،جس میں اجلاس کے موقع پر ہونے والے مختلف امور پر گفتگو کی گئی،وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ کے وورے پراطمینان کااظہارکیا ۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملاقات کی ،وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق بریفنگ وزیر اعظم عمران خان کو دی، وزیرخارجہ نے جنرل اسمبلی میں سائیڈلائن ملاقاتوں پربھی بریفنگ دی ،وزیرخارجہ نے امریکی حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپناموقف دنیاکے سامنے رکھاہے ، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قربانیوں کاذکرکیا، پاکستان کی امن کی کوششوں کودنیابھرمیں سراہاگیا،بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاتذکرہ کیا۔