’کچھ شرم کرو، اپنی امی۔۔۔‘ چھٹیوں پر گئی ایمن خان نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو طوفان آگیا، پاکستانی غصہ کرنے لگے کیونکہ۔۔۔

’کچھ شرم کرو، اپنی امی۔۔۔‘ چھٹیوں پر گئی ایمن خان نے اپنی تصویر سوشل میڈیا ...
’کچھ شرم کرو، اپنی امی۔۔۔‘ چھٹیوں پر گئی ایمن خان نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو طوفان آگیا، پاکستانی غصہ کرنے لگے کیونکہ۔۔۔

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی اداکارہ ایمن خان کو تو آپ ضرورجانتے ہوںگے۔ ان کا شمار پڑھی لکھی اور شائستہ ادکاراﺅں میںہوتا ہے، اور انہوں نے اپنی محنت اور کامیابی سے اپنے پرستاروں کو خوب متاثر کیا ہے۔ اُن کی پڑھائی اور شائستگی اپنی جگہ مگر ہمارے سوشل میڈیا صارفین کے اپنے مزاج ہیں۔ وہ کسی بھی بات کا سخت نوٹس لے سکتے ہیں، اور پھر اصلاح کی آڑ میں ایسی ایسی بات کر جاتے ہیں کہ سن کر انسان پریشان رہ جائے ۔ اب کی بار سوشل میڈیا کے اصلاح کاروں کی توپوں کا رخ ایمن خان کی جانب ہے

ایمن اور منال دونوں بہنیں ایک دوسری کے ساتھ بہت محبت سے رہتی ہیں اور اپنے خاندان سے بھی ان کا بڑا پیار ہے۔ ابھی چند روز قبل دونوں بہنیں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گئیں اور شمالی علاقہ جات میں بہت سی خوبصورت تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔اب سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

ایک تصویر میں ایمن اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھی نظر آتی ہیں۔ اس تصویر پر اعتراض کرنے والے سوشل میڈیا صارفین انہیں احساس دلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایک جانب ان کی والدہ نے مشرقی لباس کا اہتمام کیا ہے تو دوسری جانب بیٹی کو اس بات کا ذرا بھی احساس نہیں کہ کس طرح کا لباس پہننا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ”شرم کرو، لباس پہننے کے کچھ آداب اپنی ماں سے ہی سیکھ لو!“

ایک اور نے لکھا ”امی پر دوپٹہ فرض ہے بیٹیوں پر حرام ہے۔“

ایک اور تصویر میں ایمن اپنے والد کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں لیکن اس تصویر پر بھی سوشل میڈیا صارفین بہت برہم ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا ”باپ کے ساتھ ایسا لباس پہن کر کھڑے ہوتے شرم نہیں آتی؟“

اور کسی نے جواب دیتے ہوئے لکھا ”جب باپ کو خود شرم نہیں آتی تو اسے کیوں آئے  گی۔“

یہ تنقید تو جاری ہے،مگر کچھ صارفین ناقدین کو بھی آئینہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک سوشل میڈیا صارف نے یہ کہہ کر نتقید کرنے والوں کو احساس دلوانے کی کوشش کی کہ ”تم اتنے ہی پاکباز ہو تو کس لئے انسٹاگرام پر اسے فالو کرتے ہو؟ رات کو ایک ایک تصویر دیکھتے ہو اور صبح اخلاقیات کا درس دینے لگتے ہو! “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -