”ہم اب یہ کام کریں گے“ حمزہ شہباز شریف نے ’اعلان جنگ‘ کر دیا، جان کر ہر پاکستانی بے حد پریشان ہو جائے گا کیونکہ۔۔۔

”ہم اب یہ کام کریں گے“ حمزہ شہباز شریف نے ’اعلان جنگ‘ کر دیا، جان کر ہر ...
”ہم اب یہ کام کریں گے“ حمزہ شہباز شریف نے ’اعلان جنگ‘ کر دیا، جان کر ہر پاکستانی بے حد پریشان ہو جائے گا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، نیب ہر الیکشن سے قبل عمران نیازی کو جتوانے کا شو ق پورا کرلے ،عمران خان کودھاندلی ہضم نہیں ہوگی ، نیازی صاحب ابھی دھاندلی کا زخم مندمل نہیں ہوا تھا کہ آپ نے دھونس شروع کردی، جعلی مینڈیٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، ایوان اور سڑکوں پر بھی جنگ لڑیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی گرفتاری کے رد عمل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قو م کوبتانا چاہتا ہوں کہ جس کیس میں شہبازشریف کوگرفتارکیا گیاہے اس کے مطابق ایک ٹھیکیدار چودھری لطیف کا ٹھیکہ منسوخ کردیا ، قوم نوٹ کرے کے اس ٹھیکیدار نے خورد برد کی اور نیب سے پلی بارگین کرکے اپنی جان چھڑائی، اس پلی بارگین کرنیوالے کو پشاور بس کا ٹھیکہ دیدیا گیاہے ۔ یہ ٹھیکہ شہبازشریف نے منسوخ نہیں کیا تھا بلکہ کمپنی نے خود جس کے اپنے بور ڈ آف ڈائریکٹرز ہیں یہ ٹھیکہ منسوخ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیکیدار نیب میں پیش ہوتاہے اور مفرور ہے لیکن کوئی گرفتار نہیں کرتا ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی صاحب آپ نے بھی ہیلی کاپٹر کا غلط استعمال کیا اور نیب آپ کوبھی بلاتی ہے ، جب آپ وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھے تو آ پ نے نیب کے چیئر مین سے وزیر اعظم بن کر ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ فوادچودھری صاحب فرماتے ہیں کہ ابھی اور بھی گرفتاریاں ہونی ہیں لیکن یہ بات ہمارے لئے نئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مشرف کے دور میں نوازشریف اور شہباز شریف ملک سے باہر تھے تو مجھے چھ چھ گھنٹے نیب کے دفتر سے باہر بٹھایا جاتا تھا ، انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب ابھی تو دھاندلی کا زخم مندمل نہیں ہوا اور آپ نے دھونس بھی شروع کردی ہے ۔ آپ نے بھینسوں کی نیلامی بڑی اچھی طرح کی جس پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس کو انڈیا کے میڈیا نے دکھایا کہ یہ ایٹمی ملک پاکستان ہے جس کا وزیر اعظم بھینسوں کی نیلامی کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ پر یقین رکھتے ہیں اور ہم نے گرفتاریاں اور جیلیں بھی دیکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نوازشریف کا بھتیجا اور شہبازشریف کا بیٹا ہوں، احتساب عدالت کو لکھنا پڑھا کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ اپنی دھاندلی سے بنی حکومت کو ان گرفتاریوں کے پیچھے نہیں چھپا سکتے اور یہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہونا ہی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں ایک بڑی جماعت بن کر ابھر ی ہے ، نیازی صاحب آپ ضمنی الیکشن کے لئے پکڑ دھکڑ کررہے ہیں لیکن اس طرح حکومتیں نہیں چلتیں۔ نوازشریف نے کہا تھا کہ بجلی کا بحران ختم کروں گا اور پاکستانی قوم گواہ ہے کہ بجلی کے کتنے بڑے منصوبے لگے ، دیا میر بھاشا ڈیم کی بڑی باتیں سنتے ہیں لیکن اس کی اراضی ہم نے خرید ی تھی ،نیازی صاحب چندے سے ملک نہیں چلتے ، آپ نے قوم کو چندے پر لگادیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ جس کیس میں شہباز شریف کوگرفتار کیا گیا ہے اس سے قومی خزانے کو ایک پائی کا نقصان نہیں ہوا ، آج کل تجاوزات کے خلاف آپریشن ہورہے ہیں اور ایک نوٹس بنی گالا میں بھی موصول ہواہے اور آپ نے اس کووصول نہیں کیا ۔ نیاز ی صاحب آپ نے جس کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا ہے وہ قتل کے مقدمے میں دیت دیکر وزیر اعلیٰ پنجاب بن کر بیٹھ گئے ، اس کودیکھ کر پنجاب کے عوام کو شرم آتی ہے ، علیم خان جس کو پنجاب کا سینئر وزیر بنا کر بٹھایا گیاہے وہ خود قبضہ گروپ کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لولی لنگڑی حکومت ہوا میں معلق ہے ،نیازی صاحب ضمنی الیکشن سے پریشان ہیں ، اس طرح حکومت نہیں چل سکتی ، حکومت دلوں میں ہوتی ہے ۔ میں شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتاہوں۔ نیاز صاحب حقائق پر آئیں اور قوم کے سامنے پیش ہوکر جواب دیں ، آپ جوکہتے ہیں کہ قبضے کی زمینیں واگزار کرنی ہیں لیکن قبضہ گروپ آپ کے ارد گرد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ شوق پورا فرما لیں ، ہمارے راستے بند نہیں ہیں بلکہ ہم پاکستانی قوم سے سچ کہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، سانچ کو آنچ نہیں ہوتی ، ہم گبھرانے والے نہیں ہیں اور اگر نیب نے ٹھان لی ہے کہ ہر الیکشن سے پہلے اس طرح کے اقدامات کرکے مینڈیٹ عمران نیازی کو دلوانا ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلے ، اس طرح حکومت کو ہوجاتی ہے لیکن قوم دیکھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے بات ہوئی ہے اور ہم قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے درخواست دے رہے ہیں تاکہ پروڈکشن آرڈر ز جاری کئے جائیں اور پنجاب اسمبلی میں بھی قراردا د لیکر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی روش جاری رکھی گئی تو پھر ہم ایوانوں میں بھی جنگ لڑیں گے اور سٹرکوں پر بھی جنگ لڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص جو نیب کی حراست میں ہے اس کے کہنے پر گرفتار کرلیا جاتا ہے لیکن سپریم کورٹ کے کہنے پر بابر اعوان کوتو کوئی نہیں پوچھتا اور نہ ہی زلفی بخاری کو کوئی پوچھتاہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی صاحب چاہتے ہیں کہ ضمنی الیکشن میں ان کو چند سیٹیں مل جائیں تاکہ ان کی حکومت بچ جائے لیکن حکومتیں اس طرح بچا نہیں کرتیں، نیازی صاحب آپکا کھیل تماشہ زیادہ دیر چلنے والا نہیں ، ہم آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور یہ دھاندلی آپ کوہضم نہیں ہونے دیں اور وہ شخص جس نے اس صوبے کی دن رات خدمت کی اس کی گرفتاری بھی عمران نیا زی کو ہضم نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران نیازی کی طرح عدالتوں پر اثر انداز نہیں ہوتے ، آ ج بھی مشرف دور میں بنائے گئے کیسز علیم خان پر چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سچے لوگ قسمیں نہیں کھاتے ، اب خواجہ سعدرفیق اور ان کے بھائی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے کیونکہ وہ اس سیٹ پر جو عمران نیازی نے چھوڑی تھی اس پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ خود عمران نیازی کے پا س ہے، نیب ہر الیکشن سے پہلے نیازی صاحب کو جتوانے کا شوق پورا کرلے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -