”آئی ایم ایف ایسا حکیم ہے جس سے علاج کروانے والا۔۔۔“ راجہ ظفر الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

”آئی ایم ایف ایسا حکیم ہے جس سے علاج کروانے والا۔۔۔“ راجہ ظفر الحق نے ایسی ...
”آئی ایم ایف ایسا حکیم ہے جس سے علاج کروانے والا۔۔۔“ راجہ ظفر الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کو متحدہ اپوزیشن نے مسترد کرتے ہوئے سینیٹ سے واک آو ٹ کیا، حکومتی سینیٹرز اپوزیشن اراکین کو منا کر اجلاس میں واپس لے آئے۔

نجی ٹی وی چینل”دنیانیوز“ کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن رہنما راجہ ظفرالحق نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف وہ حکیم ہے جس سے علاج کرانے والا مریض کبھی شفایاب نہیں ہوتا، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

سینیٹ میں پشاور یونیورسٹی میں فیسیوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، لیگی سینیٹر جاوید عباسی نے پشاور یونیورسٹی کے معاملے کو سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا جس پر قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی کے معاملے پر انکوائری کرائی جائے گی، اس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی بنائیں گے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ گردشی قرضوں میں اضافے کے باعث کیا، انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات پر ایوان بالا سے دس ارکان کی نامزدگی کیلئے تحریک منظور کر لی گئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -