ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلا ف نئی پالیسی کی منظوری دے دی 

ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلا ف نئی پالیسی کی منظوری دے دی 
ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلا ف نئی پالیسی کی منظوری دے دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف نئی پالیسی کی منظوری دے دی، نئی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کا پیچھا ان کے ذرائع تک کیا جائے گا، انسداد ہشت گردی کیلئے شراکت دار ممالک سے تعاون بھی بڑھایا جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مشیر امریکی قومی سلامتی جان بولٹن نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شدت پسندی امریکا کیلئے سب سے بڑ ا خطرہ ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کے ذرائع نشانہ بنائے جائیں گے۔ امریکی قومی سلامتی امور کے مشیر جان بولٹن نے کہا یہ نظریات کی جنگ ہے، کسی ایک تنظیم کی بجائے ہر سطح پر توجہ دی جائے گی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک اتحادی ممالک کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے جبکہ امریکی اداروں کو انسداد دہشت گردی کے نئے آلات سے مسلح کیا جائے گا۔ 
رپورٹ کے مطابق نئی انسدادِ دہشتگردی پالیسی پر امریکی صدر ٹرمپ نے دستخط کر دیئے ہیں جس کے مطابق اسلامی شدت پسندی امریکا کے لئے اندر اور باہر سب سے بڑا خطرہ ہے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی کہا کہ القاعدہ، داعش اور ایران کی پشت پناہی کرنیوالے دہشت گرد امریکا کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے حامی نیٹ ورکس کیخلاف تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔