شہباز شریف کی گرفتاری افسوسناک اور مضحکہ خیز ،حکومت اس بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے: نواز شریف

شہباز شریف کی گرفتاری افسوسناک اور مضحکہ خیز ،حکومت اس بدترین انتقام کی ذمہ ...
شہباز شریف کی گرفتاری افسوسناک اور مضحکہ خیز ،حکومت اس بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے: نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپنے چھوٹے بھائی  شہباز شریف کی گرفتاری کو افسوسناک اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بدترین انتقام کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قرار دیدیا ہے۔
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری ناصرف افسوسناک بلکہ مضحکہ خیز ہے،شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ خدمت، امانت اور دیانت کی شاندار مثال قائم کی جبکہ عالمی اداروں نے شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے ، سب جانتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے، آج مخالفین جو سلوک کریں گے کل کو اس کیلئے تیار رہیں،یہی نظام قدرت ہے ۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے آج پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا ہے ،انہیں مزید تحقیقات کے لئے ہفتے کے روز 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش  کیا جائے گا ،مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے ۔  

مزید :

قومی -اہم خبریں -