غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں معاونت کے لئے تیار ہیں: جرمن چانسلر 

غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں معاونت کے لئے تیار ہیں: جرمن چانسلر 
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں معاونت کے لئے تیار ہیں: جرمن چانسلر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیفا (صباح نیوز)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں معاونت کے لیے تیار ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کے دورے کے دوران حیفا میں اسرائیلی طلبا سے خطاب میں کہا کہ جرمنی غزہ کے علاقے میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں معاونت اور ثالثی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہرممکن کوششیں کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کرائی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کرائے۔ ان میں گیلاد شالیت کا معاہدہ بھی شامل ہے۔