مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وائٹ کالر کرائمز بہت زیادہ ہوئے :نفیسہ شاہ

مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وائٹ کالر کرائمز بہت زیادہ ہوئے :نفیسہ شاہ
مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وائٹ کالر کرائمز بہت زیادہ ہوئے :نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی ر ہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں وائٹ کالر کرائمز بہت ہوئے ہیں، یہ جو منصوبوں کے فرانزک آڈٹ ہورہے ہیں ، اس پر چیزیں سامنے آئیں گے لیکن عارف علوی کو استثنیٰ دیا گیا اور علیم خان کو کوئی نہیں پوچھتا ہے ،کوئی دور ایسانہیں گیا کہ جب پیپلز پارٹی کی قیادت پر مقدمات نہ بنائے گئے ہوں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ احتساب ہوناچاہئے لیکن سب کاہونا چاہئے ، شہبازشریف اپوزیشن لیڈر بھی ہیں اور ان کو گرفتار کرلیاگیاہے ، اس طریقہ کار میں سوالات اٹھتے ہیں کہ وہ ایک ایشو پر آئے تھے لیکن ان کو دوسرے ایشو میں گرفتار کرلیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پہلو یہ بھی ہے کہ دس دن بعد ضمنی انتخابات ہورہے ہیں اور شہبازشریف کوگرفتار کرلیاگیا، اگر کھیل کے دوران ایک فریق کو باندھ کربٹھا دیا جائے تو کھیل کیسے ہوگا ؟ انتخابات میں بھی یہی کچھ ہوتاہے اور اس حوالے سے سوالات تو اٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو زیادہ سیٹیں ملی ہیں لیکن توقع سے کم ملی ہیں۔ اس وقت ایوان اور ایوان سے باہر سب سے میچور سیاست پیپلزپارٹی کی جانب سے کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے کہا گیاہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل شہبازشریف کی گرفتاری پر سوالات اٹھتے ہیں، ہم نے مسلم لیگ ن پر کڑی تنقید کی ہے ، مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں وائٹ کالر کرائمز بہت ہوئے ہیں، یہ جو منصوبوں کے فرانزک آڈٹ ہورہے ہیں ، اس پر چیزیں سامنے آئیں گے لیکن عارف علوی کو استثنیٰ دیا گیا اور علیم خان کو کوئی نہیں پوچھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں مک مکا ہوتا تو نیب کو مضبوط نہ کیا جاتا ،کوئی دور ایسانہیں گیا کہ جب پیپلز پارٹی کی قیادت پر مقدمات نہ بنائے گئے ہوں۔ہم کرپشن کے خلاف ہیں ، کرپشن پر ایکشن ہونا چاہئے لیکن بلا امتیاز ہونا چاہئے ۔

مزید :

قومی -