سنیل شیٹھی کی بیٹی کے بعد بیٹا بھی بالی ووڈ میں انٹری کو تیار، کس فلم میں کام کریں گے؟ خبر آ گئی

سنیل شیٹھی کی بیٹی کے بعد بیٹا بھی بالی ووڈ میں انٹری کو تیار، کس فلم میں کام ...
سنیل شیٹھی کی بیٹی کے بعد بیٹا بھی بالی ووڈ میں انٹری کو تیار، کس فلم میں کام کریں گے؟ خبر آ گئی

  

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کے بعد بیٹا اہان شیٹھی بھی بھارتی فلم نگری میں انٹری دینے کے لیے تیار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنیل شیٹھی کے22سالہ بیٹے اہان شیٹھی تیلگو زبان کی رومانٹک فلم ‘آر ایکس 100’ کے آفیشل ہندی ریمیک میں پیار کا جادو جگاتے نظر آئیں گے۔اہان شیٹھی ساجد نڈیاڈوالا کی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم میں ایکشن دکھائیں گے، اس فلم کو آئندہ برس مئی تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا کا کہنا تھا کہ اہان شیٹھی تیلگو زبان کی رومانٹک فلم کے ہندی ریمیک سے اپنا کیریئر شروع کریں گے۔فلم پروڈیوسر نے دیگر کاسٹ کے حوالے سے تصدیق نہیں کی، تاہم بتایا کہ اہان شیٹھی ان کی فلم کے مرکزی ہیرو ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ اہان شیٹھی کو وہ فلم پروڈیوسر ہی متعارف کرانے جا رہے ہیں، جنہوں نے 25 سال قبل ان کے والد سنیل شیٹھی کو متعارف کرایا تھا۔سنیل شیٹھی نے بھی ساجد نڈیاڈوالا کی 25 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ‘وقت ہمارا ہے’ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

مزید :

تفریح -