شہبازشر یف نے مختلف بیانیہ ہونے کے باوجود نواز شریف کاساتھ نہیں چھوڑا :مجیب الرحمان شامی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر عتاب آنے کی وجہ بتادی

شہبازشر یف نے مختلف بیانیہ ہونے کے باوجود نواز شریف کاساتھ نہیں چھوڑا :مجیب ...
شہبازشر یف نے مختلف بیانیہ ہونے کے باوجود نواز شریف کاساتھ نہیں چھوڑا :مجیب الرحمان شامی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر عتاب آنے کی وجہ بتادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ شہبازشریف کا بیانیہ نوازشریف سے مختلف رہا اور حمزہ شہباز نے بھی مختلف بیانات دیئے لیکن انہوں نے عملی طور پرنواز شریف کاساتھ نہیں چھوڑا ، یہ بھی شہبازشریف کا قصور ہو سکتا ہے کہ وہ بیانات تو مختلف دیتے رہے لیکن عملی طور پر وہ راستہ نہیں چھوڑا جو ان کے بھائی کاراستہ تھا ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ نیب کسی بھی معاملے میں جس کوچاہے گرفتار کرلے اور جس کوچاہے گرفتار نہ کرے ؟ بابر اعوان کو ریفرنس دائر ہونے کے بعد بھی گرفتار نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوابدیدی اختیار ہے کہ جس کو چاہے پکڑلیں اور جس کوچاہیں نہ پکڑیں، اس طرح کوئی معیار قائم نہیں ہوتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا بیانیہ نوازشریف سے مختلف رہا اور حمزہ شہباز نے بھی مختلف بیانات دیئے لیکن انہوں نے عملی طور پرنواز شریف کاساتھ نہیں چھوڑا ، یہ بھی شہبازشریف کا قصور ہو سکتا ہے کہ وہ بیانات تو مختلف دیتے رہے لیکن عملی طور پر وہ راستہ نہیں چھوڑا جو ان کے بھائی کاراستہ تھا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری سے یہ کہنا مشکل ہے کہ مسلم لیگ ن کو ضمنی الیکشن میں فائدہ ہوگا یا نقصان؟ لیکن نقصان نہیں ہوگا ،ان کی شہرت ایک دیانت دار سیاستدان کی ہے ،وہ ایک مستعد اورچوکس آدمی ہیں ، اگر ان کے بچے یا داماد کے حوالے سے کوئی بات ہوتی ہے تو اس کا معاملہ بالکل الگ ہے ۔

مزید :

قومی -