الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا قیام ،حکومت اور اپوزیشن نے 5,5 نام دے دیئے

الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا قیام ،حکومت اور ...
الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا قیام ،حکومت اور اپوزیشن نے 5,5 نام دے دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے حکومت پاکستان اور اپوزیشن نے 5پانچ ارکان اسمبلی کے نام چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کروا دیئے
نجی ٹی وی چینل”دنیانیوز“ کے مطابق حکومت اوراپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 5، 5نام دےدیئے ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوارکان کے نام موصو ل ہو گئے ،اپوزیشن ارکان میںپاکستان مسلم لیگ ن کے جاویدعباسی اوراسدعلی جونیجو ،پاکستان پیپلزپارٹی سے رحمان ملک،پختونخواملی عوامی پارٹی سے عثمان کاکٹراورجے یوآئی(ف) سے عبد الغفورحیدری شامل ہوں گے جبکہ حکومت کی جانب سے نعمان وزیر،اعظم سواتی،سرفرازبگٹی ،محمدعلی سیف اورہدایت اللہ خان کانام دیاگیا۔
واضح رہے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے جس کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا قائم کی جائے۔