وزیراعظم ، آرمی چیف اور چیرمین نیب کی بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی اعتماد کو بحال کریگی:سلیم مانڈوی والا

وزیراعظم ، آرمی چیف اور چیرمین نیب کی بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی اعتماد کو ...
وزیراعظم ، آرمی چیف اور چیرمین نیب کی بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی اعتماد کو بحال کریگی:سلیم مانڈوی والا

  

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان   پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے کہا ہےکہ وزیراعظم،آرمی چیف اور چیرمین نیب کی بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی اعتماد کو بحال کریگی،امید کرتا ہوں کہ  یقین دہانی کاروباری طبقے کو بہتر اور سازگار ماحول فراہم کرے گی ،حکومت کو تاجر برادری کی ضروریات کو سامنے رکھ کر پالیسی سازی کرنی چاہیے،پارلیمان قانون سازی کے ذریعے اپنا کردار ادا کر یگا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپنے ردعمل میں ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا  نے کہا ہے کہ مشاورتی عمل کو جاری رہنا چاہیے ،بزنس کمیونٹی کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی انتہائی لازمی ہے ۔  سلیم مانڈوی والانے کہا کہ ملک میں تجارتی سرگرمی مجموعی معاشی صورتحال پر اثر انداز ہوتی ہے،تاجر برادری کی حالیہ اعلی سطح ملاقاتیں انکی حب الوطنی کو ظاہر کرتی ہیں،بھاری ٹیکسیشن اور غیر ضروری رکاوٹوں سے کاروباری طبقے کا اعتماد پست ہوا ۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی وال نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،معیشت اور سیکیورٹی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔سلیم مانڈوی والانےکہا کہ حکومت کو تاجر برادری کی ضروریات کوسامنے رکھ کرپالیسی سازی کرنی چاہیے ،پارلیمان قانون سازی کے ذریعے اپنا کردار ادا کر یگا۔

مزید :

قومی -