جعلی زرعی ادویات، بیج فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

جعلی زرعی ادویات، بیج فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
 جعلی زرعی ادویات، بیج فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے صوبے میں جعلی زرعی ادویات اور بیج فروخت کرنے والی جعلساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں سندھ سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری زراعت آغاظہیر، ڈی جی زراعت اورتمام اضلاع کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسماعیل راہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں غیر معیاری سیڈ فروخت کرنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی نہیں کررہی، کئی بارخط لکھنے پر بھی جواب نہیں دیا گیا۔ سندھ میں ایک سو سے زائد زرعی ادویات کی کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے، سندھ کے تمام اضلاع میں افسران جعلساز کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔ اسماعیل راہونے کہا ہے کہ جعلی بیج اورادویات فروخت کرنے والی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جو افسر کارروائی نہیں کریگا اسے معطل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں ٹڈی دل12سو ایکڑ فصل پر پائی گئی اور تھرپار کرکے چند علاقون میں ٹڈی دل موجود ہے۔ جس کے خاتمے کے لئے سپرے جاری ہے۔