جے یو آئی نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کردی

جے یو آئی نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کردی
جے یو آئی نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کردی اور کہا ہے کہ اگر حکومت ختم کرکے نئے انتخابات کرائے جائیں تو ہی بات ہوسکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ طے کرنا ابھی باقی ہے کہ ڈی چوک میں دھرنے کے بعد کیا کرنا ہے، اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا آپشن بھی زیر غور ہے، ہم کٹھ پتلی حکومت سے بات نہیں کریں گے اور جس کے پاس اختیارات ہیں اس کے ساتھ بات کرنے کا فائدہ ہی نہیں ہے، تحریک انصاف سے صرف اسی شرط پر بات ہو سکتی ہے کہ حکومت تحلیل کر کے نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ہمارے کارکن اپنا خرچ ساتھ لائیں گے، وہ ممی ڈیڈی یا برگر نہیں ہیں بلکہ دال کھا کر بھی زندہ رہ لیں گے۔ دھرنا کتنے دن کا ہوگا یہ طے کرنا باقی ہے تاہم حکومت گرائے بغیر ہم ڈی چوک سے نہیں اٹھیں گے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -