کراچی میں ڈینگی پر وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، اقدامات کی ہدایت

کراچی میں ڈینگی پر وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، اقدامات کی ہدایت
کراچی میں ڈینگی پر وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، اقدامات کی ہدایت

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور کمشنر کراچی کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حکام سے یہ بھی کہا ہے کہ سوئمنگ پول، کھلی جگہوں پر کھڑے پانی کی صفائی، عوام کو آگاہی اور فیومیگیشن کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقے میں ڈی ایم سیزکی مدد سے سپرے کرائیں۔ سیکرٹری صحت ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے فوری علاج معالجے کیلئے اقدامات کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -