برطانیہ نے شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان کردیا

برطانیہ نے شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا ...
برطانیہ نے شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان کردیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن 14اکتوبر سے 18اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان سے متعلق برطانوی شاہی خاندان کے ترجمان نے کہاہے کہ برطانوی شاہی جوڑا 14اکتوبر سے 18اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کایہ پہلاباضابطہ سرکاری دورہ ہوگا،شاہی جوڑے کادورہ پاک برطانیہ تعلقات کومزیدفروغ دےگا۔ شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان میں اپنے قیام کے دوران لاہور اسلام آباد اور دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ شاہی جوڑا مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقاتیں بھی کرے گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -