تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے:سعید غنی

تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے:سعید غنی
 تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے:سعید غنی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تاجربرادری کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہے اور صنعتی پہیہ بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر صنعتکار برادری کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی،وزیراعلیٰ سندھ کی بھی یہ ہدایت ہیں کہ صنعتوں کو فروغ دیا جائے اور پیداواری سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری( نکاٹی ) کے سالانہ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئےسعید غنی  نے کہا کہ مشکل کی ہرگھڑی میں سندھ حکومت تاجروصنعتکار برادری کو کبھی بھی  تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت محکمہ لیبر، ای او بی آئی اور سیسی کو ضم کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے جس پر حتمی فیصلے کے بعد ان تمام محکموں کویکجا کر کے لیبر کو ایک کارڈ جاری کیا جائے گا اور پھر محنت کشوں کو بھی طبی و دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ نکاٹی کے سبکدوش صدر سید طارق رشید نے کہاکہ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ملکی معاشی ترقی،خوشحالی اور صنعتی پیداواری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا ایک مثالی صنعتی ایریا بننے جارہاہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ صنعتی ایریا کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے فنڈز تو متخص کر دیے جاتے ہیں لیکن اس کی دیکھ بھال کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے طویل مدت تک انفرااسٹرکچر کو محفوظ اور کارآمد بنانا مشکل ہوجاتا ہے لہٰذا انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں اس حوالے سے پی سی ون جمع کرایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -