وشاکھا پٹنم ٹیسٹ، تیسرے روز بھارت کے 502 کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 385 رنز بنالیے

وشاکھا پٹنم ٹیسٹ، تیسرے روز بھارت کے 502 کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 385 رنز ...
وشاکھا پٹنم ٹیسٹ، تیسرے روز بھارت کے 502 کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 385 رنز بنالیے

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 385 رنز بنالیے ہیں۔

وشاکھا پٹنم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقن ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 385 رنز بنالیے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایلگر اور کوئنٹن ڈی کوک نے سنچریاں سکور کیں، انہوں نے بالترتیب 160 اور 111 رنز بنائے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی 55 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔

قبل ازیں پہلی اننگ میں انڈیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 502 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انڈیا کو مہمان ٹیم پر اب بھی 117 رنز کی برتری حاصل ہے۔ بھارت کی جانب سے پہلی اننگ کے دوران اوپنر ز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 317 رنز بنائے ۔ انڈیا کی جانب سے مینک اگروال نے 215 اور روہت شرما نے 176 بنائے جبکہ کپتان کوہلی صرف 20 رنز ہی بنا پائے تھے۔

مزید :

کھیل -