پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کریں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کریں، سیکرٹری جنرل اقوام ...
پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کریں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کریں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہا ر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کریں ۔انہوں نے کہا کہ کرفیو کو 60روز گزر گئے ہیں اور مقبوضہ وادی میں 80لاکھ لوگ قید ہیں جو بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا بنیادی موقف تبدیل نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہواہے ۔ دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جارہاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -