نجی شعبے کی طرف سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل ایک روشن مثال ہے:میاں محمود الرشید

نجی شعبے کی طرف سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل ایک روشن مثال ہے:میاں ...
نجی شعبے کی طرف سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل ایک روشن مثال ہے:میاں محمود الرشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب  میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے صنعت کاروں نے نجی شعبہ میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کرکے ایک روشن مثال قائم کی ہے، شہر اقبال ؒ کی بزنس کمیونٹی اور ہنر مندجہاں اپنی محنت اور قابلیت سے وطن عزیز کیلئے اربوں ڈالر کا سالانہ زر مبادلہ کما کر ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں، وہاں وہ اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بھی بخوبی واقف ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت کئی ترقیاتی منصوبے پایہء تکمیل کو پہنچا رہے ہیں ،ان کا ملک و قوم کیلئے خدمت کا جذبہ قابل تعریف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے عہدیداران اور ڈائریکٹر ز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سید صیغم رضوی،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار، صد ر مجلس وائس چیئرمین سیال محمد افضل شاہین، چیئرمین پی ایچ اے سیالکوٹ ذوالفقار احسن بھٹی اور دیگر بزنس مین و حکام اس موقع پر موجود تھے۔میاں محمود الرشید نے کہاکہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے کئی میگا پراجیکٹس کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گرین پاکستان سکیم میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی اپنا کردار ادا کرے اور شہر میں شجر کاری میں حکومت اورانتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان سکیم کے تحت سیالکوٹ میں منصوبے کا جلد آغاز کیا جارہا ہے۔اجلاس سے سید صیغم رضوی نے بھی خطاب کیا اور نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم پر پیش رفت بارے حاضرین کو آگاہ کیا۔ آخر میں وائس چیئرمین سیال محمد افضل شاہین نے صوبائی وزیر محمود الرشید کویادگاری شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر اقبال سونی، بانی چیئرمین میاں محمد ریاض،ڈی جی پی ایچ اے / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیالکوٹ کریم بخش، اے سی سمبڑیال مرضیہ سلیم، سابق چیئرمینزسیال نعیم اختر، شیخ محمد یعقوب، میاں نعیم جاوید، خاور انور خواجہ، ڈائریکٹر زداؤد ساحر، شیخ ظفر، چاند محمود اور مینیجر پبلک ریلیشنز عبدالشکور مرزا بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -