لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 30ستمبر 2019ء تک 4140کیسز نمٹا دیئے

لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 30ستمبر 2019ء تک 4140کیسز نمٹا دیئے
لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 30ستمبر 2019ء تک 4140کیسز نمٹا دیئے

  

اسلام آبا د(آئی این پی) لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 30ستمبر 2019ء تک 4140کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔

لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2019 کے دوران 40کیسز موصول ہوئے۔جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی6372 ہو گئی جن میں سے لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 30ستمبر 2019 ء تک 4140 کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن نے اگست 2019کے مہینے میں 483سماعتیں کیں جن میں سے اسلام آباد میں 234سماعتیں، کراچی میں 115, پشاورمیں 39 اور کوئٹہ میں 95سماعتیں کی گئیں۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی میشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال اور دیگر ممبران نے30ستمبر 2019ء تک 4140 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے۔ اس سارے عمل کے دوران کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال اور دیگر ممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملی کا مؤقف ذاتی طور پر سنا بلکہ ان کی جلد بازیابی کیلئے بھی بھرپور کوششیں کیں۔ لاپتہ افراد کے عزیز و اقارب نے بھی کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال کی گرانقدر کوششوں کو سراہا۔ جسٹس جاوید اقبال جبری طور پر لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے نہ صرف سرکاری وسائل استعمال نہیں کرتے ہیں بلکہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے کی حیشیت سے اپنے عہدے کی تنخواہ بھی نہیں لیتے اور اس کو قومی خدمت کے طور پر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -