مردان،ڈاکٹروں کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری،مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا

مردان،ڈاکٹروں کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری،مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا

  

مردان(نامہ نگار)شہر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال دسویں روز جاری رہیں اور جگہ جگہ مظاہرہے کئے گئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتماایم ایم سی میں ڈاکٹروں نے اوپی ڈیز بند رکھے الائنس کے رہنماؤں سرتاج مایار،افراسیاب کمال،سجاد احمد،سجادمہمند اور ڈاکٹر آیاز،ڈاکٹر عمران جوہر،حاجی محمد اقبال سمیت سینکڑوں ملازمین نے بازؤں سیاہ پٹیاں باند ھ کر احتجاج کیا اس طرح ڈی ایچ کیو میں بھی دسویں روز ہڑتال رہی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنارہا ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز بندرہیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر ضیاء الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے کے فیصلے عوام دشمن قراردیتے ہوئے کہاکہ اصلاحات کے نام پر نجکاری کی جارہی ہے جس سے ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولیات ختم ہوجائیں گی اور سیاسی مداخلت کا راستہ کھل جائے گا انہوں نے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں انہوں نے گرفتار ڈاکٹروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -