محکمہ معدنیات نے سالانہ ڈھائی ارب روپے ریونیوبڑھانے کا اعزاز حاصل کرلیا
پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ معدنیات کی بہتر کارکردگی، سالانہ ڈھائی ارب روپے ریونیو بڑھانے کا اعزاز حاصل کر لیا، گزشتہ ایک سال میں غیر قانونی کان کنی پر1400 ایف آئی آر درج کئے گئے جبکہ ایک ہزار لیز دئیے گئے ہیں، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے محکمہ معدنیات کی سالانہ رپورٹ جہانگیر ترین کو پیش کر دی، صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ معدنیات کی ریونیو اور کارکردگی تسلی بخش قرار، صوبائی وزیر ڈاکٹرا مجد کی بہتر حکمت عملی کیوجہ سے معدنیات نے بہتر نتیجہ دیدیا تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد کی بہتر کارکردگی کیوجہ سے محکمہ معدنیات صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے اور مذکورہ محکمے کا سالانہ ریونیو ڈھائی ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ ایک سال میں غیر قانونی کان کنی کرنے والے کیخلاف مجموعی طور پر 14 سو ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں اور ایک ہزار مختلف کانوں کے لیز دئیے گئے ہیں اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی انہوں نے پارٹی کے تنظیمی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا اس دوران ڈاکٹر امجد نے جہانگیر ترین کو محکمہ معدنیات کا سالانہ رپورٹ پیش کر دیا جس پر جہانگیر ترین نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے محکمہ معدنیات کے سالانہ ریونیو ڈھائی ارب روپے حاصل کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔