تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا،نصرت بیگم

  تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا،نصرت بیگم

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) سب ڈویثر نل ایجوکیشن افیسر زنانہ تحصیل درگئی ملاکنڈ مس نصرت بیگم نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کو ئی بھی ملک وقوم تر قی کے منازل طے نہیں کر سکتی ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین اور استاتذہ کرام بچوں کی کردار سازی پر خصوصی تو جہ دیں تاکہ ایندہ نسل ملک اور قوم کی تر قی میں اپنے اپنے کردار احسن طر یقے سے ادا کر سکے ان خیالات کا اظہار انھو ں نے گز شتہ روز تحصیل درگئی کے مختلف گر لز پرا ئمری سکولز جس میں جی جی پی ایس بڑہ شاہ،جی جی پی ایس سخا کو ٹ نمبر 1اور جی جی پی ایس وزیر اباد شامل تھے کہ وزٹ کے مو قع پر استانیو ں اور طالبات سے بات چیت کر تے ہو ئے کی جی جی پی ایس وزیر اباد میں گزشتہ شب شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے سکول میں پانی اور دیگر نقصانات کا جا ئزہ بھی لیا اور فوری طور پر پانی کا مسلہ حل کر کے بچوں نے کلاس لینا شروع کیا اسی طر ح مختلف سکولوں میں استانیوں کے حا ضری چیک کر نے کے ساتھ ساتھ طا لبات کی حاضری اور ان کے ہوم ورک سمت سکول میں ہو نے والے نو ٹس بک بھی چیک کی انھو ں نے استانیو ں پر زور دیا کہ ہمارے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حا صل کر نے والے طالبات میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں مگر ان کو مناسب رہنما ئی کی ضرورت ہے کیو نکہ خوا تین ملک کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر سکتی ہے انھو ں نے بچوں پر بھی زور دیا کہ صفائی پر خصوصی تو جہ دینا چا ہئے کیو نک صفائی نصف ایمان ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -