مردان،شیخ ملتون ٹاؤن میں یوم یکجہتی کشمیرریلی

  مردان،شیخ ملتون ٹاؤن میں یوم یکجہتی کشمیرریلی

  

مردان (بیورورپورٹ) کانسپٹ سکول گلوبل کیمپس کے زیر اہتمام شیخ ملتون ٹاؤن میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں سکول کے بچوں نے مین صد برگ روڈ پر واک کا اہتمام بھی کیا۔ بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھائے تھے۔سکو ل کے ننھے طلبہ و طالبات نے کشمیر بنے گا پاکستان کے زبردست نعرے لگائے۔ اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر محمد عماد اکبرحسان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے لئے لڑنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے نافع کے اعلان پر اپنے سکول میں کشمیر ڈے منایا ہے۔ اس موقع پر سکول کے سٹاف اور اہل علاقہ نے بھی کشمیر واک میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -