ڈینگی بارے عوامی آگاہی کے سلسلے میں صوبہ بھر کے خطباء کو ہدایات جاری

ڈینگی بارے عوامی آگاہی کے سلسلے میں صوبہ بھر کے خطباء کو ہدایات جاری

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور،خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کے ضلع تحصیل خطباء اور آئمہ مساجد اوقاف کو ڈینگی بخار سے بچاؤ کے بارے میں عوامی آگاہی کا ٹاسک سونپ دیا۔اس بارے میں محکمہ کی جانب سے ایک مراسلے کے ذریعے صوبہ بھر کے تمام خطباء کو ہدایت جاری کیں کہ جمعتہ المبارک کے خطبات کے علاوہ دیگر اہم مواقع پر عوام کو ڈینگی بخار سے بچنے سے متعلق شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے ڈینگے بخار تیزی سے پھیلتا جارہا ہے جس کی ایک بڑی وجہ عوام میں آگاہی کا فقدان اور اس سے بچاؤ گی تدابیر سے لاعلمی ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے آگاہی مہم میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا بھی بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔اس وقت محکمہ اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا کے ماتحت 25 اضلاع اور 56 تحصیلوں میں ضلعی و تحصیل خطباء اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اس کے علاوہ تقریباً 77 اوقاف مساجد میں آئمہ \ خطباء تعینات ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -