ڈینگی سپرے کیلئے مختص 2کروڑ فنڈز کی تحقیقات کی جائیں، محمد ریاض

ڈینگی سپرے کیلئے مختص 2کروڑ فنڈز کی تحقیقات کی جائیں، محمد ریاض

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان نے کہا ہے کہ چارسدہ میں ڈینگی سپر ے کے لیے دو کروڑ روپے فنڈ کے فوری طور پر تحقیقات کی جائے۔ڈینگی سپرے کافنڈ کرپشن کے نذرہونا قابل افسوس ہے۔چارسدہ میں ڈینگی مچھر کی وجہ سے عوام پریشان ہیں حکومت فوری طورپر ڈینگی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی چارسدہ کے ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اجلاس سے جنر ل سیکرٹری مفتی اکبر علی عابد،سابق صوبائی وزیر حاجی احسان اللہ خان او ردیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ محمد ریاض خان نے نیب اور احتساب اداروں سے چارسدہ میں ڈینگی سپرے فنڈ میں کرپشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابا ت ملتوی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بلدیاتی نمائندوں کے فنڈ ایم پی ایزکومنتقل کررہے ہیں جو قابل افسوس ہے اورجماعت اسلامی حکومت اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طورپر بلدیاتی نمائندوں کواپنے فنڈجاری کریں۔حکومت اپنے ایم پی ایزکو خوش کرنے کے لیے بلدیاتی نمائندوں کے فنڈ ایم پی ایز کو منتقل کر رہے ہیں جو کہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کا اعلا ن کریں اور احتیارات کو نچلے سطح پر منتقل کرنے کے دعوؤں کو عملی جامہ پہنائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکام پالیسیوں سے بلدیاتی انتخابات ملسل لیٹ کر رہے ہیں۔اجلاس میں آئس نشہ کے خلاف متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی گئی کہ چارسدہ میں آئس نشہ میں ملسل اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت اور پولیس آئس نشہ کی روک تھام کے لیے عملی اقدمات اٹھائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -