مسلم کا لج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ کے طلبا ء کا ٹلپ پوزیشنز پر کلین سویپ

مسلم کا لج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ کے طلبا ء کا ٹلپ پوزیشنز پر کلین سویپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف پشاور نے بی کام سال اول اور سال دوم کے سالانہ نتائج2019 کا اعلان کر دیا مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پشاور کے طلباء نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ٹاپ پوزیشنز پر کلین سویپ کر لیا۔ نتائج کے مطابق بی کام سال دوم میں مسلم کالج کے طالب علم سعد بن واحد رول نمبر6179نے کل 1400نمبروں میں سے 1142نمبر حاصل کر کے یونیورسٹی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔ مسلم کالج ہی کے طالب علم شکیل خان رول نمبر 6164نے 1117 نمبرز حاصل کر کے یونیورسٹی بھر میں دوسری، محمد ساجد رول نمبر 6154نے 1098نمبر حاصل کر کے یونیورسٹی بھر میں تیسری، محمد شاہد رول نمبر 6172نے1075نمبرحاصل کر کے یونیورسٹی بھر میں چوتھی، جبکہ ذ وہیب رول نمبر 6169نے 1050نمبر حاصل کر کے یونیورسٹی بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ یونیورسٹی آف پشاور کی تمام ٹاپ ٹین پوزیشنز مسلم کالج کے حصے میں آئیں۔بی کام پارٹ ون میں بھی مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پشاور کے طلباء چھائے رہے اور تمام ٹاپ 20پوزیشنز پر کلین سویپ کر لیا۔ سید الیاس شاہ رول نمبر 5220نے کل 700نمبرمیں سے 607نمبر حاصل کر کے یونیورسٹی بھر میں پہلی، سید آفاق علی شاہ رول نمبر 5194نے 583نمبرات حاصل کر کے یونیورسٹی بھر میں دوسری،فواد احمد رول نمبر5247نے547نمبرات حاصل کر کے یونیورسٹی بھی میں تیسری، مشکات اللہ رول نمبر5214نے 543نمبرحاصل کر کے چوتھی، جبکہ ذاکر تاج رول نمبر 5258نے 536 نمبر حاصل کر کے یونیورسٹی بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پشاور کے طلباء گزشتہ 20سالوں سے نہ صرف یونیورسٹی آف پشاور بلکہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن صوبہ خیبر پختونخواہ میں ٹاپ 20پوزیشنز حاصل کرتے چلے آرہے ہیں۔ یونیورسٹی آف پشاور سے بی کام میں کل 849طلباء نے امتحان دیا465 طلباء کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب54فیصد رہا، جبکہ مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پشاور کے مجموعی نتائج95فیصد رہے۔
پشاور یونیورسٹی / نتائج