کرپشن مقدمات میں مطلوب اویس مظفر، بابر غوری کا ریکارڈ برطانیہ کو فراہم

    کرپشن مقدمات میں مطلوب اویس مظفر، بابر غوری کا ریکارڈ برطانیہ کو فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)نیب حکام نے کرپشن کے مقدمات میں مطلوب لندن میں موجود پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اویس مظفر اور ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے بابر غوری کا ریکارڈ برطانوی حکام کو فراہم کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی حکام نے گزشتہ ہفتے نیب حکام سے عمران فاروق قتل کیس، ٹڈاپ کیس اور ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ملاقات کرکے ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اور لندن میں موجود ملزمان کا ریکارڈ بھی مانگا تھا، اس پر نیب حکام نے کرپشن کے مقدمات میں مطلوب لندن میں موجود ملزمان کا ر یکا رڈ برطانوی حکام کو فراہم کردیا،ذرائع کے مطابق سابق وزیر بلدیات اویس مظفر ٹپی اور سابق ایڈمنسٹریٹر ثاقب سومرو کیس کا ریکارڈ فر ا ہم کیا گیا ہے جبکہ نیب حکام نے برطانوی حکام کو سابق ایم کیو ایم سینٹر بابر غوری کی تفتیش سے بھی آگاہ کیا،ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے عمران فاروق قتل کیس، ٹڈاپ کیس اور ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس پر ایف آئی اے حکام سے بھی ملاقات کی ہے اور کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگی ہیں تاہم ایف آئی اے حکام نے تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔
ریکارد فراہم