ہنگو، یوم عاشور کے معاہدوں کی خلاف ورزیاں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہیں

ہنگو، یوم عاشور کے معاہدوں کی خلاف ورزیاں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ...

  

ہنگو(بیورورپورٹ)محرم الحرام میں یوم عاشورہ جلوس پر طے شدہ امن معاہدوں کی خلاف ورزیاں ضلع انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے۔اہل سنت والجماعت نے ہمیشہ امن کی حمایت کی مگر 2009کے امن معاہدوں کی عدم پاسداری اور ضلع انتظامیہ کی مخالف فریق کے سامنے بے بسی علاقائی امن کو داو پر لگانے کے مترادف ہے۔ معاہدوں کی خلاف ورزیوں پر کاٹی گئی پولیس ایف آئی ار میں نامزد مخالف فریق کے ملزمان دھندتے پھرتے ہیں۔ انتظامیہ دونوں فریقین کو آپسمیں میں لڑانے اور امن خراب کر نے کی کو ششوں سے باز رہے۔ نماز جمعہ کے بعد قومی گرینڈ جرگہ سے خطاب میں سنی سپریم کونسل ہنگو اور اہل سنت ولجماعت کے رہنماوں مولانا ظفرالرحمن،مولانا عطاء اللہ،مفتی عمران، حسن خان ایڈوکیٹ،نور عرف ٹیکا، اور دیگر نے کہاکہ امن معاہدوں کے تحت قیام امن کو ممکن بنانے اور ہنگو کو امن کا گہوراہبنانے کے لئے اہل السنت والجماعت کے علماء کرام اور مشران نے مثالی قر بانیاں دیں۔ انہوں نے کہاکہ کئے گئے معاہدوں کے تحت یوم عاشورہ جلوس میں باہر علاقوں سے افراد کی آمد، مین بازار میں سٹیج لگانے،متعین کردہ جلوس اوقات سے تجاوز اور لاوڈ سپیکر کے بے جا استعمال، پر پابندیوں کے باوجودانتظامیہ کی نااہلی،بے حسی کے باعث معاہدوں کو اس بار پھر سے سبوتاژ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ مخالف فریق اہل تشیع کے بعض افراد کے خلاف بددستور تھانہ سٹی ہنگو میں با ضابطہ ایف آئی ار انتظامیہ کی مدعیت میں موجود ہیں۔ مگر عملی طورپر کوئی گرفتاری نہیں کی گئی مشران نے کہاکہ انتظامیہ ضلع ہنگو کے انتظامی امور چلانے میں ناکام جبکہ ازخود پر امن حالات کو ایک بار بپر سے تباہ کر نے اور فریقین کو آپسمیں میں لڑانے کے درپے ہے۔ مشران نے صوبائی حکومت کو ڈپٹی کمشنر کی فوری تبدیلی اور ضلع بدر کرنے کیلئے کے لئے ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دی تھی مگر اسکے باوجود حکومت کو نے ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی اور امن معاہدوں کی خلاف ورزیوں کانوٹس نہیں لیا تو آئندہ لائحہ عمل کے تحت شہر میں بروز پیر سے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کیساتھ ساتھ حکومت اور انتظامیہ کیساتھ کئے گئے۔تمام تر معاہدوں اور تعاون کے حوالے سے نظرثانی کر نے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -