پشاور شہرمیں لینڈ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 78گرفتار

پشاور شہرمیں لینڈ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 78گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر میں سرگرم لینڈ مافیا کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کے دوران اب تک 78 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق منظم گروہوں سے ہے جو اندرون شہر اور اطراف میں قیمتی زمینوں پر قبضہ کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان میں سے جعلی دستاویزات بنا کر کمرشل پلاٹس پر قبضہ کرنے والے افراد بھی شامل ہیں، گزشتہ دو ہفتوں سے جاری کریک ڈاون کے دوران پشاور پولیس نے اب تک مختلف تھانوں میں 25 مقدمات درج کر کے مظلوم اور سادہ لوح عوام کے قیمتی کمرشل پلاٹس سمیت زرعی اراضی بھی واگزار کرائی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سی سی پی او کریم خان کی خصوصی ہدایت پر اندرون شہر اور اطراف میں قبضہ مافیا کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا ہے، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری کریک ڈاون کے دوران اب تک مختلف تھانوں میں 25 مقدمات درج کر کے 78 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان قیمتی کمرشل و رہائشی پلاٹس سمیت زرعی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان کا تعلق منظم گینگ سے ہے جو کمرشل پلاٹس کے جعلی دستاویزات بنوا کر قبضہ کرتے تھے، کارروائی کے دوران غریب اور سادہ لوح افراد کے قیمتی رہائشی و کمرشل پلاٹس بھی واگزار کرائے گئے ہیں جبکہ گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -