پی ایس ایم اے کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا آغا ز 29ا کتوبر کو ہوگا

پی ایس ایم اے کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا آغا ز 29ا کتوبر کو ہوگا

  

مردان (بیورورپورٹ) پرائیویٹ سکولزمنیجمنٹ ایسوسی ایشن مردان کے ترجمان محمدعماد اکبر حسان نے کہا ہے کہ پی ایس ایم اے کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا آغا ز 29ا کتوبر کو ہوگا۔ سپورٹس گالا کے لئے طارق امین اور نشاط خان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس بات کا فیصلہ پی ایس ایم اے کے ضلعی کابینہ کے اجلاس میں ہوئی۔ اجلاس سینئیر نائب صدر طفیل خان کی صدارت میں ہوئی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری تاج ملوک، نائب صدور ندیم شاہ، نشاط خان اور تمام زونز کے صدور شامل تھے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام سکولز والدین کے ساتھ فیس وصولی میں نرمی کریں گے۔ اس موقع پر سپورٹس گالا کے لئے کمیٹی بنائی گئی۔ سپورٹس گالا میں کرکٹ، ٹگ آف وار، فٹ بال والی بال سمیت ادبی مقابلے تقریری مقابلے، حسن قرات نعت خواتی اور کوئز کمیپیٹیشن ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -