بونیر،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہڑتال کی وجہ سے ہو کا عالم

  بونیر،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہڑتال کی وجہ سے ہو کا عالم

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دس دنوں سے جاری ڈاکٹرز اور دیگر صحت عملہ کی مسلسل خدمات بند ھڑتال کی وجہ سے ضلعی ھیڈکوارٹر ھسپتال ڈگر میں جمعہ کے روز بھی ھو کا عالم رہا۔ڈاکٹرز اور صحت عملہ نے مختصر واک کیا اور چلے گئے جبکہ مسلسل ھٹرتال سے متاثرہ عوام نے بھی ھسپتال انا چھوڑ دیا ہے اور ایمر جنسی میں بھی ایکا دکامریض دیکھنے کو ملا اور وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد میں بھی اچھی خاصی کمی دیکھنے میں ایا ہے۔میڈیا کو ھسپتال میں دیکھتے ہوئے ھسپتال میں موجود مریض اور اٹینڈنٹس جمع ہوگئے اور فریاد ریکارڈ کرایا جس پر مشہور عوامی لیڈر درویش اف تورورس نے میڈیا کے سامنے ائندہ پیر کے روز سے ہسپتال کے سامنے سڑک بند کرنے کا اعلان کیا اور واضح پیعام دیا کہ حکومت اور صحت عملہ کی نوراکشتی میں سب سے زیادہ غریب مریض متاثر ہورہے ہیں جبکہ حکومت اور صحت عملہ خدمات انجام دیے بعیر قومی خزانے سے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔انھوں نے غریب مریض کو علا ج معالجہ کی سہولیات فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور خبر دارکیا ہے کہ عوام مذید اس ظلم اور زیادتی کو ہر گز برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -