ہنگو،قبائلی مشران اور انتظامیہ کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

ہنگو،قبائلی مشران اور انتظامیہ کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ)اورکزئی ہیڈکوارٹر ہنگو میں انتظامیہ اور قبائلی مشران نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق خان،ڈی ای او زاہد اللہ،ڈی ایس پی دیسوار نے قیادت کی۔ ریلی میں پاک آرمی کی حمایت اور مودی سرکار شدید نعرہ بازی کی گئی۔ ریلی سے قبائلی مشران ملک ورخمین،ملک شاہ پور،ملک ظالمن شاہ،ملک ساجد،فرخ سیر اور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سپر طاقتیں کشمیری مسلمانوں کی حق خود ادریت کے لئے آواز اٹھا کر انصاف دلائے۔ مقررین نے کہاکہ قبائلی عوام کی قربانیوں کی موہون منت پہلے بھی بھارت سے آزاد کشمیر کو چھین کر ہم نے پاکستان کا حصہ بنایا انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر کو بھی پاکستان کا حصہ بناکر دکھائے گے۔مقررین نے کہاکہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔مسئلہ کشمیر کی آزادء کے لئے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کی حکم پر ہر قسم کی قر بانیاں دینے کے لئے تیار ہے۔مقررین نے کہاکہ گزشتہ 60 دنوں سے کرفیو نافذ کرکے بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم اور بربریت کی انتہاء کردی۔پاکستان امن چاہتا ہے لیکن بھارت خطے کی امن برباد کرنے کے درپے ہیں۔مقررین نے کہاکہ وزیر اعظم خان جنرل اسمبلی میں کشمیری عوام کے لئے اواز اٹھا کر پوری دنیا نے تائید کی۔اس کے باوجود بھی: عالمی برادری مسئلہ کشمیر سے متعلق سنجیدہ اقدام نہیں اٹھائے تو اسکے نتائج خطرناک ثابت ہونگے۔: عالمی برادری اگر اسی طرح خاموش رہی تو پاکستانی عوام اپنے افواج سے ملکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کریگی۔