جامعہ ولی خان اورلانکاسٹریونیورسٹی،برطانیہ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جامعہ ولی خان اورلانکاسٹریونیورسٹی،برطانیہ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر ...

  

مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اورلانکاسٹریونیورسٹی،برطانیہ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستحط ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں عبدالولی خان یونیورسٹی گارڈن میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔عبدالولی خان یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخورشید خان اورلانکاسٹریونیورسٹی،برطانیہ کی طرف سے چیئرمین بائیوانجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر احتشام الرحمان نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق، ڈین فیکلٹی آف نیومیریکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز سلطان آیاز، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسززاہد مروت،ڈین فیکلٹی آف آرٹس ڈاکٹر نیاز، رجسٹرار عادل خان، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر حاضر رحمان اورمیڈیا انچارج ڈاکٹر عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت دونوں یونیورسٹیاں تحقیق کے میدان میں ایکدوسرے کے ساتھ تعاون کرینگے اور طلباء و طالبات ایکدوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔اس کے علاوہ مشترکہ ورکشاپس اور سیمنارز بھی منعقد کرے گی۔جبکہ دونوں یونیورسٹیوں کی فیکلٹی ایکدوسرے کے ساتھ پبلیکیشن اور ریسرچ میں تعاون کرینگے۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرخورشید خان نے اس موقع پر کہا کہ اس مفاہمتی یاداشت کے تحت دونوں یونیورسٹیوں کے ایڈمنسٹریٹیو سٹاف ایکدوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اور ایکدوسرے کے تحقیق سے مستفید ہونگے۔اور ہائیرایجوکیشن کو فروغ ملے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -