عوام کو مقررہ نرخوں پراشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈی سی مردان
رستم (تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا کہ عوام کو اشیائے خوردنوشی مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزارشات نہیں کرینگے۔ کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا کسی بھی عوامی شکایات پر انتظامیہ حرکت میں آ کرگرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گی ضلعی انتظامیہ کے افسران روزانہ کی بنیادوں پر بازاروں کا معائنہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع پرائس ریو کمیٹی کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مردان تحصیل کاٹلنگ تحصیل تخت بھائی اور تحصیل رستم کے نمائندوں نے شرکت کر کے مختلف تجاویز پیش کیں جبکہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مردان مس گل بانو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ان ضلع مردان،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مردان، ای ڈی انڈسٹری، صدر مردان پریس کلب بشیر عادل، چئیرمین تخت بھائی پریس کلب حیات اللہ، شیر گڑھ پریس کلب جمیل الرحمن، رستم پریس کلب کے عزیر نعمانی، بخشالی پریس کلب کے حنیف اللہ، صدور ہوٹل، نانبائی، قصابان سمیت کنزیومر نمائندوں نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ عوام پرائس اور کوالٹی کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے اور کسی کو بھی من مانی اور خود ساختہ نرخوں کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تجارت پیغمبری پیشہ ہے تاجر مناسب منافع کے تحت اشیا خوردنوش خود نوشی فراہم کرے کیونکہ مقرر کردہ نرخنا مے تاجروں اور عوامی نمائندوں کی باہمی مشاورت سے مقرر کر دئیے گئے ہیں جس میں کوئی رعایت نہیں کی جائے۔