پارلیمنٹ ہاؤس میں عام شہریوں کیلئے کاؤنٹر اور گیلری کا افتتاح

پارلیمنٹ ہاؤس میں عام شہریوں کیلئے کاؤنٹر اور گیلری کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آ ئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں عام شہریوں کے لیے کاؤنٹر اور گیلری کا افتتاح کردیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پارلیمان تک آسان رسائی اوراس کاروائی دیکھنا ملک کے عام شہریوں کا جمہوری حق ہے، اب عام شہری کسی کا حوالہ دیے بغیر اسمبلی کی کاروائی کو دیکھ سکے گا، قومی اسمبلی کی جانب سے یہ اقدام عام عوام کو سہولیات میسر کرنے کے لیے کیا گیا، اْمید ہے کہ یہ اقدام سے عوام اور اْن کے منتخب نمائندوں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔ گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں عام شہریوں کے لیے قائم کاؤنٹر اور گیلری کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ، صحافی برادری کے نمائندوں سمیت قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران اور عملے کی کثیر تعداد موجود تھی۔اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی طرف سے ملک بھر سے عام شہریوں کو اجلاس کی کاروائی دیکھنے کے لیے عام شہریوں گیلری مختص کی گئی ہے اورخصوصی کاؤنٹرقائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کاؤنٹر پر کو ئی بھی پاکستانی شہری اپنا قومی شناختی کارڈ اور دیگر شناختی کوائف کو دیکھا کر اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی کو دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے عوام اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی کو خود ملاحظہ کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام شہریوں کے لیے مختص گیلری کے روزانہ کی بنیاد پر 50لوگوں کوکارڈ جاری کیے جائیں گیاور اگر کسی دن 50افراد سے زاہد شہریوں نے اجلاس کی کاروائی دیکھنے کی درخواست کی تو انہیں اگلے دن کے اجلاس کی کاروائی دیکھنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
اسد قیصر