نجی سکول میں بچوں سے ڈالرز میں فیس وصولی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

  نجی سکول میں بچوں سے ڈالرز میں فیس وصولی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)نجی سکول میں بچوں سے ڈالرز میں فیس وصول کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اس سلسلے میں طالب علم مشہود احمد کی طرف سے دائر درخواست پرپنجاب حکومت،سکول انتظامیہ اور دیگر مدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر افضل جاوید نے موقف اختیار کیا کہ انٹرنیشنل سکول سسٹم آف شویفات کی جانب سے بچوں سے ڈالرز میں فیسیں وصول کی جارہی ہے، ڈالرز کی قیمت بڑھنے پر آئے روز فیسوں میں اضافہ ہو جاتا ہے،ڈالرز میں سکول فیس وصول کرنا ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے،چھٹیوں میں وصول کی گئی فیس نہ توواپس کی گئی اور نہ ہی ایڈجسٹ کی جارہی ہے، مذکورہ سکول سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی عمل درآمد نہیں کر رہا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نجی سکول کو ڈالرز میں فیس وصول کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
اقدام چیلنج