رستم،گورنمنٹ پرائمری سکول ہیراونڈ کے ٹیچر کا سکول چوکیدار پر تشدد
رستم (تحصیل رپورٹر)گورنمنٹ پرائمری سکول ہیراونڈ کے ٹیچر کا سکول چوکیدار پر تشدد، تھانہ رستم میں روزنامچہ درج، چوکیدار اپنی فریاد لیکر رستم پریس کلب پہنچا، وزیراعلی اور مشیر تعلیم سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول ہیراونڈ کے چوکیدار بختیار گل ولد اصراف گل ساکن حاجی آباد رستم نے پولیس تھانہ رستم اور بعد ازاں رستم پریس کلب تحصیل رستم کے صحافیوں کو بتایا کہ میں جی پی ایس ہیراونڈ میں بطور چوکیدار ڈیوٹی انجام دے رہا ہوں کل ہمارے سکول چیکنگ کے لئے SDO ایجوکیشن نے دورہ کیا تھا میں نے مہمان نوازی میں کوی کسر نہیں کی لیکن آج بوقت صبح سکول ٹیچر یحیی باچہ نے ایس ڈی او کی مہمان نوازی نہ کرنے کا الزام لگا کر مجھ پر گزارات شروع کئے اور گالم گلوچ کرنے لگا میں نے اپنے مارنے پیٹنے اور گالی گلوچ کرنے کے خلاف سکول ٹیچر یحیی دعویداری بھی کی انہوں نے وزیراعلی محمود خان، مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان سے فوری کاروای کا مطالبہ کیا۔