وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا سودا کرکے آقاؤں کوخوش کیا، لیا قت شباب

وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا سودا کرکے آقاؤں کوخوش کیا، لیا قت شباب

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کرکے اپنے آقاوں کو خوش کر دیا ہے یہاں پر صرف عوام کو گمراہ کرنے کیلئے اخباری بیانات اور ٹی وی انٹرویو ز دے رہے ہیں عوام کو تبدیلی کی صورت میں مہنگائی، بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا ایک سال تک قوم سے جھوٹ بولا گیا ہے جس کی واضح دلیل ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ان کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے تحریک انصاف کی حکومت جھوٹوں کا ٹولہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع پشاور کے صدرملک سعید، ضلعی صدر چارسدہ خان غواص اور پشاور سٹی کے صدر زوالفقارافغانی نے بھی خطاب کیا لیاقت شباب نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا سیاسی جماعتوں کو احتجاج پر دھمکیاں دینا کونسی جمہوریت ہے محمود خان کی دھمکیوں نے مارشل لا کی یاد تازہ کردی تحریک انصاف تو خود 126دن دھرنے پر بیٹھی تھی اور آج اپوزیشن کے احتجاجی کال پر سیخ پا ہے انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کا کارکن ہوں کارکن تھا اور کارکن رہوں گا کوئی مائی کا لال میری پارٹی بنیادی رکنیت ختم نہیں کرسکتا وہ عناصر میری پارٹی بنیادی رکنیت معطل یا ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کو میں نے ضلعی صدارت کی نو ٹیفکیشن تھمایا تھا آج وہی فیروز جمال شاہ کاکاخیل میرے اور پیپلزپارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں آمرانہ سازشوں کو مفاد پرستوں کی مفاد پرستی اور مخالفین کی گمراہ کن بیانات میری اور پارٹی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی میں پیراشوٹ سے نہیں آیا بلکہ پارٹی کے ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے خدمت کا صلہ ملا ہے کل بھی سازشی عناصر انجام کو پہنچے تھے آنے والے وقت میں بھی سازشی اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -