ڈیرہ پولیس کی کامیاب کارروائی، خودکش جیکٹس، باردوی موادبرآمد

ڈیرہ پولیس کی کامیاب کارروائی، خودکش جیکٹس، باردوی موادبرآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ پولیس نے دین پور کے علاقہ میں کامیاب کاروائی کے دوران دہشتگردی کی ممکنہ کاروائی کیلئے چھپائی گئی دوخود کش جیکٹس،ایک دستی بم اور تین کلو بارودی مواد سمیت دیگر مواد قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود دین پور کے علاقے میں مشکوک ڈبوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ پولیس اور انچارج بم ڈسپوزل سکواڈ عنایت اللہ ٹائیگر نے ان مشکوک ڈبوں سے 2خود کش جیکٹس، 1ہینڈ گرنیڈ، 3سوئچ،6ڈیٹونیٹرز،3ریمورٹ کنٹرول اور 3کلو بارودی مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم دہشتگرودوں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی خودکش جیکٹس، بارودی مواد اور دیگر سامان دہشتگردی کی ممکنہ کاروائیوں میں استعمال ہوسکتا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -