کوہاٹ،جر برادری کے رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) تاجر برادری کے رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ‘ پولیس تھانہ سٹی نے دونوں رہنماؤں کو گرفتار کر لیا‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر فرقان اشرف اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی نے کوھاٹ مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا تو اس دوران تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد بازار یونین نے احتجاجاً بازار بند کیا جس پر اے سی طاہر علی کی مدعیت میں پولیس تھانہ سٹی میں تاجر ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی عابد خان اور اصغر ایوب پراچہ پر مقدمہ درج ہوا انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج سنبل نصیر کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی جو منسوخ ہونے پر دونوں رہنماؤں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا اس موقع پر گرینڈ تاجر الائنس کوھاٹ کا ڈسٹرکٹ بار میں منعقد ہوا جس کی قیادت مشترکہ مارکیٹس کے صدر شیر احمد بنگش نے کی‘ اجلاس میں چیئرمین ایکشن کمیٹی عظمت بنگش‘ منصور پراچہ‘ اسرار شنواری‘ منصور احمد‘ محمد شاہد‘ مبین اعوان‘ عدنان پپو‘ جمیل احمد کے علاوہ درجنوں تاجروں نے شرکت کی اس موقع پر شیر احمدخان نے کہا کہ تاجر گرینڈ الائنس نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے قانونی چارہ جوئی کریں گے اور تاجر برادری اپنے مطالبات سے ہرگز دستبردار نہیں ہو گی اور مطالبات کی منظوری تک انتظامیہ سے مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا تاجروں سے انتظامیہ کی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی بلکہ آئندہ بھی اپنے جائزمطالبات کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اس سلسلے میں تاجر گرینڈ الائنس کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاجر رہنماؤں کے خلاف FIR کو فی الفور ختم کیاجائے اور اس واقعہ کی آزادانہ انکوائری کی جائے اور متعلقہ افسر کو فی الفور ضلع بدر کیا جائے اس سلسلے میں تمام عہدیداران ضلعی انتظامیہ سے تعاون نہیں کریں گے یہ حق کی جنگ ہے ہم کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار صدر جاوید پنجی نے تاجر برادری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔