تھانہ،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کا ڈاکٹروں کیساتھ یکجہتی کا اظہار

تھانہ،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کا ڈاکٹروں کیساتھ یکجہتی کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے تھانہ ہسپتال میں ڈاکٹرو ں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار۔ احتجاجی کیمپ میں علامتی دھرنا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔ اس سلسلے میں سول ہسپتا ل تھانہ میں ڈاکٹروں کے معمول کے احتجاجی کیمپ میں تھانہ کیمسٹ اورڈرگز ایسوسی ایشن کے اہلکاروں نے بھی بھر پور شرکت کی۔ احتجاجی کیمپ کے میں شرکاء سے سول ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر نواز، ڈاکٹر امیر زیب، ڈاکٹر یاسر صدیق، ڈاکٹر عثمان گل۔ ڈاکٹر انور جمال اور کیمسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سہیل رحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے نجکاری پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومتی اقدام کو عوام کے لئے زہر قاتل قرار دیا۔ مقریرین نے کہا کہ حکومت کے نجکاری پالیسی سے غریب عوام پر بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم کرنے تک احتجاجی کیمپ اور ہڑتال جاری رہیں گے۔ اور اپنے جائز مطالبات منوانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔