چارسدہ: ماہ ستمبر، پولیس کی کارکردگی رپورٹ، 43اشتہاری، 53مشتبہ گرفتار
چارسدہ (بیو رو رپورٹ) چارسدپولیس نے ماہ ستمبر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کی پراگرس رپورٹ جاری کر دی۔ اپریشن کے دوران 43اشتہار ی مجرمان سمیت 53مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر چارسدہ پولیس نے ستمبر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان کے دوران ضلع بھر میں سما ج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جس میں چارسدہ پولیس نے ضلع بھر میں 30آپریشنز کئے۔ اپریشن کے دوران قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب43خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 53مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2دستی بم، 24ایس ایم جی،16بندوق،403پستول،10رائفل،9شارٹ گن،ایک M-16،ایک چھری،2ڈیٹو نیٹر،2ڈائنامائٹ اور85981مختلف نوعیت کے کارتوس برآمد کر لئے گئے۔اسی طرح نوجوان نسل اور معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی میں 222.103کلوگرام چرس،225.68گرام آئس،1976گرام ہیروئن اور 9 شراب کی بوتلیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ اپریشن کے دوران 1733 کی چیکنگ کی گئی جس میں 20افراد کے خلاف مقدمات درج کی گئی جبکہ سکول، کالجز، یونیورسٹی اور دیگر2160 حساس مقامات کی سیکیورٹی کو چیک کیا گیا۔ 43 کو ایڈائزری نوٹس جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ٹریفک وارڈن چارسدہ نے ستمبر میں کم سن ڈرئیوران،کالے شیشوں،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں،ون ویلنگ،نو پارکنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر11652 گاڑیوں کو چالان کرکے 36 لاکھ دس ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کئے۔بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل کے خلاف مہم کے دوران730موٹر سائیکلوں کو چالان کیا گیا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہیں اور کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور عوام کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔وطن عزیز میں امن وامان کے دیرپا قیام اور دہشتگرد ی کے ناسور کو شکست دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔