آیئے مسکرائیں

آیئے مسکرائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کمال!
ڈاکٹر: مَیں دیکھ رہا ہوں کہ اب آپ کو کھانستے ہوئے بالکل تکلیف نہیں ہو رہی، یہ میری دوا کا کمال ہے۔ مریض:”جی نہیں! ساری رات کھانسے کی مشق کرتا رہا ہوں یہ اس کا کمال ہے“۔
احمق
دومکھیاں چھت سے چمٹی ہوئی تھیں۔ ایک نے کہا: ”یہ انسان کتنا احمق ہے، کتنی رقم خرچ کر کے چھتیں تعمیر کرتا ہے، لیکن چلتا فرش پر ہے۔
بریانی
مریض (ڈاکٹر سے) ”مجھے کھانسی ہے کیا مَیں بریانی کھا سکتا ہوں“
ڈاکٹر: بغیر چاول کی بریانی کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں“۔
اسد علی انصاری، ملتان
الیکشن
بیٹا: (امی سے) امی! ابو الیکشن میں کھڑے ہوں گے؟
امی: میرے سامنے تو کھڑے نہیں ہو سکتے اور تمہیں الیکشن کی پڑی ہے۔
ضرورت
ایک شخص اپنے گدھے کی کاہلی سے بڑا تنگ تھا۔ اس نے گدھے کو بیچنے کا فیصلہ کیا اور اپنے دوست کو خط لکھا: اگر تمہیں گدھے کی ضرورت پڑے تو مجھے یاد کر لینا۔
رشتہ
اُستاد: چاند اور زمین کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
شاگرد: بہن بھائی کا، کیونکہ ہم زمین کو ماں اور چاند کو چندا ماموں کہتے ہیں۔
سودا
آدمی، دھوبی کے پاس گیا اور بولا: ”استری کے کتنے روپے لوگے؟“
دھوبی: جناب! پندرہ روپے۔
آدمی نے پندرہ روپے نکال کر میز پر رکھے اور استری اٹھا کر بھاگ گیا۔
کھانا
خالد نے آہ بھر کر کہا:
مجھ سے بدقسمت اور کوئی نہیں ہو سکتا، جس کی بیوی بہت اچھا کھانا بناتی تو ہے مگر خود کے لئے۔
یوسف: ارے پاگل پار اس دنیا میں تجھ سے بھی بڑا بدقسمت میں ہوں جس کی بیوی کھانا بنانا جانتی ہی نہیں مگر پھر بھی بناتی ہے۔
اُوپر والا دے گا
فقیر بیگم صاحبہ سے:اللہ کے نام پر دو روپے دے دو تمہیں اوپر والا دے گا۔
بیگم:ارے جاؤ معاف کرو۔
فقیر:اللہ کے نام پر کوئی کپڑا ہی دے دو تمہیں اوپر والا دے گا۔
بیگم:کہا نا کہ جاؤ۔
فقیر:چلو اسی کے نام دے دو کچھ نہیں اوپر والا دے گا۔
بیگم نہایت غصہ میں:ارے بابا اوپر والا کیا خاک دے گا دو مہینے کا کرایہ تو دیا نہیں۔
صفیہ امتیاز، احمر،علی، افشین،سیالکوٹ

مزید :

ایڈیشن 1 -