نیشنل گرلز سیکنڈری سکول شادباغ میں رنگا ر تقریب

نیشنل گرلز سیکنڈری سکول شادباغ میں رنگا ر تقریب

  

قومی تہواروں کوشایان شان طریقے سے منانازندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے۔ اس کا سب سے بڑافائدہ یہ ہوتاہے کہ نئی نسل کواپنی تاریخ سے آگاہی ہوتی ہے اور ان میں ملک وقوم سے محبت کا جذبہ پروا ن چڑھتاہے۔اسی حوالے سے انجمن رفاہ عا م شاد باغ کے زیراہتمام شادباغ میں نونہالان وطن کی بہترین تربیت کرنے والے تعلیمی ادارے نیشنل گرلز سیکنڈری سکول میں ایک رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت انجمن رفاہ عام کے رو ح رواں جمشید بٹ نے کی جبکہ گورنمنٹ کالج کی پروفیسر نغمہ کوکب، مہرالنسا مہمان خصوصی تھیں جبکہ سوشل ویلفیئربیت المال کی ڈسٹرکٹ آفیسریاسین نواب تھیں۔ آصفہ طاہر نے خصوصی طورپرشرکت کی۔تقریب میں سکول کی پرنسپل لبنیٰ شاہد نے خطاب کرتے ہوئے سکول کی کارکردگی کاجائزہ پیش کیا۔ سکو ل کی معلمات مسز کرن اور مس عاتکہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن طریقے سے انجام دئیے،جمشید بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انجمن رفاہ عام کے زیراہتمام علاقہ میں آئی ہسپتال اورووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی خدمات انجام دے رہاہے، جہاں خواتین کو تربیت دی جاتی ہے۔تقریب میں سکول کے طلبہ وطالبات نے قومی نغمے،ملی ترانے،ٹیبلو اور وارئٹی شو پیش کئے اور خاص طورپرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی اوریوم دفاع پاکستان کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کئے گئے ۔تقریب کے آخرمیں مہمان خصوصی نے تقریری مقابلوں اور ملی نغمو ں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -