”نیا پاکستان “ بنانے کیلئے کارکن کردار ادا کریں ‘ نور خان بھابھہ

”نیا پاکستان “ بنانے کیلئے کارکن کردار ادا کریں ‘ نور خان بھابھہ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر میاںنورخان بھابھہ نے کہا ہے کہ کارکن کسی بھی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیںنئے پاکستان کیلئے اپنا کردارادا کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو کسی بھی مشکل وقت میںاکیلا نہیں چھوڑیں گے وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ جنوبی پنجاب پر کام ہورہا ہے اوربہت جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی وہاڑی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری رانا شعیب اصغر ایڈووکیٹ کی قیادت میںملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا وفد میںکاشف منیر ایڈووکیٹ،زمان شاہ اور شیخ خرم وحید و دیگر بھی شامل تھے انہوں نے کجہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کی جارہی ہے جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی ورکرز اورمنتخب نمائندوں سے بھرپور تعاون کیا جائے گا تمام ورکرز قائد عمران خان کی پالیسی کوعوام میں مقبول کرنے کیلئے گھر گھرپھیل جائیں انہوں نے کہا کہ اب عوام کی مشکلات کا وقت ختم ہونے والا ہے قائدانہ پالیسیووں کی بدولت ملک تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے

نور بھابھہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -