کسان رہنما خالد کھوکھر کی سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے ملاقات ‘ مسائل پر تبادلہ خیال

  کسان رہنما خالد کھوکھر کی سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے ملاقات ‘ مسائل پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ ( بیورو رپورٹ ‘ تحصیل رپورٹر ) کسان رہنما خالد محمود کھوکھر نے اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمانی کمیٹی روم میں ملاقات کے بعد صوبائی جنرل سیکریٹری پاکستان کسان اتحاد پنجاب رانا شمشاد احمد سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کسانوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں انہیں کسانوں کے مسائل کا اچھی طرح ادراک ہے لیکن جن لوگوں کو کسانوں کے مسائل کے حل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہی اکثر روکاوٹ بن جاتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یقین دلایا کہ میں کسانوں کو ان کے حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا انہوں نےکہا حکومت کسانوں کو کھاد، بیج ،زرعی ادویات اور زرعی ٹیوب ویلوں پر ریلیف دلوانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا رانا شمشاد احمد نے بتایا ہے کہ خالد محمود کھوکھر مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد کسانوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں گنا ،چاول اور مکئی کے کاشتکاروں کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ان کے حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔