پنجاب میں زیر زمین پانی کو محفوظ بنانے کیلئے تفصیلی رپورٹ عدالت پیش

    پنجاب میں زیر زمین پانی کو محفوظ بنانے کیلئے تفصیلی رپورٹ عدالت پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب بھر میں زیر زمین پانی کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنے اوراس حوالے سے میڈیا پرتشہیری مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے پیمرا کے ذمہ دار افسر کو طلب کرلیاہے۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو واسا کے وکیل میاں عرفان اکرم نے تفصیلی رپورٹ عدالت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کے بلاجواز استعمال کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں،پانی کو محفوظ بنانے کے عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے،عدالت نے واسا کے وکیل سے استفسار کیا کہ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں ایسے اقدامات کیوں نہیں کئے جارہے؟پانی کو محفوظ بنانے کے لئے پنجاب بھر میں اقدامات کئے جائیں،پانی کے حوالے سے میڈیا پرتشہیری مہم چلائی جائے۔
رپورٹ پیش